یورپی یونین

یورپی یونین میں روسی ویکسین کی منظوری دی جائے، جرمن ریاستی سربراہ

برسلز (عکس آن لائن)یورپی یونین کی طرف سے کووڈ انیس کی روسی ویکسین اسپٹنک فائیو کی متوقع منظوری ستمبر سے قبل ممکن نہیں ہو گی جس کی وجہ اس ویکسین سے متعلق مناسب ڈیٹا نہ ہونا ہے۔ جرمن میڈیا نے یہ بات وفاقی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتائی ۔ دوسری طرف جرمن صوبے باویریا کے وزیر اعلی مارکوس زوئڈر نے کہا ہے یورپی میڈیسن ایجنسی کو اس ویکیسن کے استعمال کی منظوری جلد از جلد دینا چاہیے۔ باویریا کے پاس آپشن کے کہ وہ اس روسی ویکسین کی ڈھائی ملین خوراکیں خرید سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں