برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ یورپی یونین اور امریکا کی قدریں تقریبا مشترک اور یکساں ہیں تاہم چین کے حوالے سے پالیسی پر دونوں میں اختلافات بھی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر جو بائیڈن کے یورپی یونین کے رہنماں کی کانفرنس میں شرکت کے بعد کیا ۔
جرمن چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور امریکا کی قدریں تقریبا مشترک اور یکساں ہیں تاہم چین کے حوالے سے پالیسی پر دونوں میں اختلافات بھی ہیں۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنمائوں کی ویڈیو کانفرنس کے بعد کہی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شریک ہوئے تھے۔اس کانفرنس کے بعد جرمن چانسلر میرکل نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی پر شدید دبا ئوہے۔تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکا اور یورپ ہر چیز پر متفق ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پوری طرح سے واضح ہے کہ یورپی یونین چین کے معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ اپنی عدم شناخت کو شریک کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے لیے بہت اہم ہے کہ چین کے حوالے سے وہ اپنی خود کی ایک مشترکہ شناخت رکھے اور اس کے لیے وہ جد و جہد بھی کر رہی ہیں۔اس کانفرنس کی صدارت کرنے کے بعد یورپیئن کمیشن کے صدر شارل مشیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے سے، یورپی یونین اور امریکا یہ دکھا سکتے ہیں کہ جمہوریتیں اپنے شہریوں کی بہترین محافظ ہیں، انسانی وقار کو بلندکرتی ہیں اور خوشحالی کی ضامن ہوتی ہیں۔
یورپیئن کونسل کے صدر نے اس میٹنگ کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی ایک بار پھر سے دبا میں ہیں۔ خارجی اور داخلی قسم کے خطرات بھی لاحق ہیں اور اس طرح اب پہلے سے کہیں زیاد آنے والی نسلوں کے تئیں یورپی یونین اور امریکا پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔