سر گنگا رام ہسپتال

ینگ نرسز ایسو سی ایشن کا سر گنگا رام ہسپتال میں احتجاج، ایم ایس کے خلا ف نعرے بازی

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے حکم پر سر گنگا رام ہسپتال میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال حاضری، وارڈ میں ڈسپلن اور حفظان صحت کے اصولوں پر نرسنگ سٹاف سے پابندی کروانا نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو مہنگا پڑ گیا، چند نرسز کو یہ اقدامات ناگوار گزرے تو انہوں نے ایم ایس سے ملی بھگت کر کے نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کرا دیں۔

ینگ نرسز ایسو سی ایشن کی عہدیداروں نے ایم ایس کے اس فیصلے کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز ہسپتال میں احتجاج کیا اور ایم ایس کے خلاف نعرے بازی کی۔

نرسز کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے نامناسب وریہ پر کئی انتظامی ڈاکٹرز رخصت لے کر چلے گئے ہیں۔ وائی این اے کی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ ایم ایس کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف وائٹ پیپر چاری کریں گی اگر 2دن میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ منسوخ نہ ہوا تو وہ بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں