ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی مارٹن گریفیتھس کو یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جاری بحران کا سیاسی حل تلاش کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد بن سلمان نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن ایلچی سے یمن میں جاری بحران پر بات چیت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یو این ایلچی کو یقین دلایا کہ سعودی عرب یمن میں امن واستحکام کے قیام اور تنازع کے پرامن اور جامع سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔سعودی نائب وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب دوسری طرف امریکی انتظامیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ۔ سعودی عرب نے امریکا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا
- چینی فوج کا امریکی لڑاکا طیارے کے آبنائے تائیوان سے گزرنے پر انتباہ