ریاض (عکس آن لائن) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کی نئی تشکیل پانے والی صدارتی کونسل اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام اداروں کی حمایت کرتی ہے،میڈیارپورٹس کے مابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے لکھا کہ ہم یمن کی نئی صدارتی کونسل اور اس کے سربراہ کو عبوری دارالحکومت عدن میں عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہم یمن کے تمام فریقین کے درمیان مفاہمت کی تحسین کرتے ہوئے یمن کے وسیع تر قومی مفاد اور برادر ملک میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے اقدامات کو سراہتے ہیں،سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ مملکت یمنی عوام کو امداد دینے والے ممالک میں سب سے آگے ہے۔
ہم یمن کی نئی صدارتی کونسل اور اس کے ساتھ معاونت کرنے والے اداروں کی حمایت کرتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے رشاد العلیمی نے کہا کہ وہ ملک اور قوم کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شراکت اور اتفاق رائے کے اصول پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ زدہ ملک میں امن بحال کرنے اور ملک کی وحدت کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام عالمی برادری اور عرب ممالک کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔