ریاض (عکس آن لائن) سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان اس ماہ کے اوائل میں ریاض میں طے شدہ سمجھوتے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت سعودی کابینہ کے گزشتہ روزہونے والے اجلاس میں ریاض سمجھوتے سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ یمن کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مدد وحمایت جاری رکھے گا۔