صنعائ(عکس آن لائن) یمنی حکام نے ملک کے مشرق میں کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی یمن میں سیکورٹی حکام نے کہا کہ المھرہ گورنری میں کوسٹ گارڈ فورسز نے مشرقی شہر الغیضہ کے ساحل سے ایرانمنشیات سے لدے ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا اعلان ی پرچم والے ایک بحری جہاز سے 3 ٹن نشہ آور چرس اور 173 کلوگرام ہیروئن پکڑی۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف سکیورٹی اینڈ پولیس اور گورنریٹ میں کریمنل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرنل احمد علی رعفیت نے بتایا کیا کہ المہرہ کوسٹ گارڈ فورسز نے منشیات کی اس کھیپ کی مالیت کا تخمینہ 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال میں لگایا ہے۔
احمد علی رعفیت نے بتایا کہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر ایرانی پرچم اور سات ایرانی ملاح سوار تھے۔ ایرانی ملاحوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرکے ان ملاحوں کو عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رعفیت نے ایرانی جہاز کو پکڑنے اور ملاحوں کو حراست میں لینے کے طریقے کی وضاحت نہیں کی۔ ایران نے فوری طور پر بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
٭٭