اسرائیلی وزیراعظم

یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ بندی نہیں ہوگی،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزریراعظم نیتن یاھو نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں ہمارے قیدیوں کی واپسی تک جنگ بندی نہیں ہو گی۔

جنوبی اسرائیل میں ایک فضائی اڈے کے دورہ کے دوران انہوں نے کہاکہ ہم اپنے دشمنوں اور دوستوں کو یکساں طور پر یقین دلاتے ہیں۔ جب تک ہم انہیں شکست نہیں دے دیتے ہم لڑائی جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں