تل ابیب(عکس آن لائن)حماس رہنما موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں لے گا۔
روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرئیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکام رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لے گا یا ان کی لاشیں لے گا۔موسی ابومرزوق نے کہا کہ حوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور مثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کروانے کیلیے جراتمندانہ اقدامات کریں۔