لاہور(عکس آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت 16فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ۔گلبرگ پولیس نے یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔