راولپنڈی(عکس آن لائن)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے ،بھرپور فائدہ اٹھائینگے ،سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لینگے ،آسٹریلیا میں ہونے و الی غلطیاں نہیں دہرائینگے ، سلیکشن کمیٹی اور کپتان ساتھ ساتھ ہیں،موسم کی صورتحال دیکھ کر 11 رکنی ٹیم فائنل ہوگی۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ بہت خوشی کی بات ہے ،ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ بحال ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملا ہے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، کوشش ہوگی ایک بڑا سکور کروں۔اظہر علی نے کہاکہ کوشش کریں گے اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہ دھراہیں،بدقسمتی سے ہم آسٹریلیا میں پرفارم نہیں کر سکے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ہمارے ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، کپتان کی پرفارمنس سے ٹیم کو اچھا میسج جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خوشی ہے کہ دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آیا ہے،خواہش تھی ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تمام پلیئرز بہت خوش ہیں اور پوری کوشش کرینگے ہماری فتح ہو۔
انہوں نے کہاکہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں پوری کوشش کرینگے جو کمی ہے اسے پور کریں۔ انہوں نے کہاکہ کپتان کا کھیل میں بھی اپنا رول ہوتا ہے،پورا احساس ہے اور کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی فارم بحال کروں۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ میں خود بھی بڑا سکور کروں،اگر کپتان اچھا پرفارم کریگا تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پریشر کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میں دس سال ہو گئے ہیں،گزشتہ چار سے پانچ سال سے پوری کوشش کرتا ہوں ٹیم کو جتوانے کی۔ انہوں نے کہاکہ مصباح الحق ہمیشہ میرے ساتھ رہے، سلیکشن کمیٹی اور کپتان ساتھ ساتھ ہیں،جو پلیئر چاہیے ہوتا ہے میں سلیکشن کمیٹی کو بتاتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کو ایزی نہیں لیا جا سکتا،باؤلنگ اور بیٹنگ اچھی ہے،اگر سری لنکا کو ہرانا ہے تو ڈسپلن سے کھیلنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ موسم کی صورتحال دیکھ کر 11 رکنی ٹیم فائنل ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں 20 وکٹیں لینا مشکل ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے جیت کر عوام مینجمنٹ اور ٹیم کا اعتماد بحال کریں۔ اظہر علی نے کہاکہ ایک دو سریز ہارنے کے بعد فوری تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے خلاف اچھی پرفارمنس رہی، اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے علیحدہ پلان بنا رکھا ہے، کوشش ہو گی پاکستانی ٹیم کے خلاف پلان کے مطابق کھیلیں اور اچھی پرفارمنس دکھا کر میچ جیتیں۔
رتنے نے کہا کہ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ہر کھلاڑی کی صلاحیت سے واقف ہیں، پاکستان کے پاس اچھا باؤلنگ اٹیک ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ 5 روز کا کھیل ہے ہر روز اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔