کسانوں

ہم کسانوں کو بینک سے قرضے دیں گے،وزیرصنعت وتجارت پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم کسانوں کو بینک سے قرضے دیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم زرعی ملک ہیں پھر بھی چیزیں باہر سے منگواتے ہیں، ہم کسانوں کو بینک کے ذریعے قرضے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کسانوں کو مضبوط کرنا ہے، ہم نے آٹے پر80ارب روپے سبسڈی دی ہے، ہم ٹارگٹڈسبسڈی پر کام کررہے ہیں، کاشت کاری کے لیے کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں