کیف(عکس آن لائن)روس کے نیم فوجی جنگجو گروپ ویگنر کے سربراہ یوفگینی پریگوژن نے یوکرین کے شہر بخموت پرمکمل کنٹرول کا دعوی کیا تھا۔ روسی صدر پوٹین نے اس حوالے سے ویگنر اور روسی افواج کو مبارکباد بھی دے دی ہے۔
اب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی اعلان کردیا ہے کہ یہ ممکنہ سٹریٹجک اہمیت کا شہر ان کی افواج کے کنٹرول سے نکل گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے مزید کہا کہ بخموت مکمل طور پر تباہ ہو چکا اور شہر میں بہت کم تعمیر شدہ عمارتیں باقی ہیں۔