اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں، ہیروزکی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قوم کی طرف سے ہمارے شہداء اورغازیوں کیلئے اظہار تشکر کا اجتماع تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے،زندہ قومیں اپنے محسنوں، ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہداء نے اپنی جان کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد اور خواتین امن سے رہ سکیں۔