پومپیو

ہم نے مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں بڑی پیش رفت کی ہے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن( عکس آن لائن) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو بین الاقوامی دورے کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات آمد پر انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدوں کی رفتار کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچنے کے بعد مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں امن معاہدوں کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت رفتار کو فروغ دینے اور امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین حالیہ اسٹریٹجک مکالمے کو مزید وسعت دینے کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔

امارات کے لیے امریکی مشن میں کہا گیا ہے کہ پومپیو ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید سے سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔پومپیو نے اعلان کیا کہ واشنگٹن ایرانی خطرے کے خلاف کام کر رہا ہے اور اس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔انہوں نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزیانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت سے خطے میں امریکیوں اور اسرائیلیوں درپیش خطرات کی روک تھام کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں