کراچی (نمائندہ عکس)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اہم ترین قانون سازیوں پر ایم کیو ایم سے کبھی رابطہ نہیں کرتی تھی، ہمیں دوسرے ہی فون کر کے کہتے تھے کہ یہ معاملہ اہم ہے ، اس میں کردار ادا کریں، مگر اس بار کوئی کال نہیں آئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی سے متعلق سوال پر کہا کہ لوگوں کے تبدیل ہونے سے طریقہء کار میں تبدیلی تو آتی ہے لیکن وہ اسے سازش نہیں کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الگ جماعت تھی، ہم نے قسم نہیں اٹھائی تھی کہ ہمیشہ حکومت کے ساتھ رہیں گے ، مہاجر نام پر شہادتیں اور جیلیں ہمارے ساتھیوں نے بھگتیں ، اس پر کوئی اور کیسے کارڈ کھیل سکتا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے مہاجروں پر ہونے والے ظلم کو قومی قیادت سے تسلیم کرایا ہے ، اس پر ان کے انگوٹھے لگوائے ہیں ، 2018 میں جو لوگ کراچی سے جیت گئے تھے انھیں اب تک یقین نہیں کہ وہ جیت گئے اور وہی لوگ آج کل پریشان ہیں۔