مفتاح اسماعیل

ہم نے بجلی مہنگی کر نے کی آئی ایم ایف کی بات مانی ، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے بجلی مہنگی کر نے کی آئی ایم ایف کی بات مانی ، پہلی مرتبہ پاکستان میں 38فیصد ایکسٹرا ٹیکس لیا ہے ، ہم نے بہت مشکل کام کیا ہے ، خیر اللہ بڑا ہے ،

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب مشکل کام کرتے ہیں تو دل تورکھنا ہے، ن لیگ دور حکومت میں جی ڈی پی بڑھا تھا ہمیشہ سے یہ ہوتا رہا ہے کہ قرض لیکر قرض اتارا جاتا ہے ، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کہ یہ بات بھی تھی کہ عمران خان نے قرض اتار دیا ، لیکن یہ بھول گئے کہ پھر قرض کہان سے چڑھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں