وزیر اعظم

ہم نے امریکا کا جنگ میں ساتھ دیا ، ہمیں ہی برابھلا کہا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کا جنگ میں ساتھ دیا اور ہمیں ہی برابھلا کہا گیا، میں نے دوسروں کی جنگ میں پڑنے کی مخالفت کی تھی، ہمیں دوسروں کی جنگ میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔

منعقدہ ”نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے امریکا کا جنگ میں ساتھ دیا اور ہمیں ہی برابھلا کہا جاتا رہا، میں نے پہلے بھی کئی بار دوسروں کی جنگ میں پڑنے کی مخالفت کی تھی، ہمیں ضرورت ہی نہیں تھی دوسروں کی جنگ میں پڑنے کی، ہمارا سوئفٹ امیج خودمختاری ہے، جسے خود سے شرم آئے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں