اسلام آباد (نمائندہ عکس )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، فل کورٹ بینچ کا فیصلہ ہر پاکستانی کوقبول کرنا پڑے گا، عمران خان کے دباومیں آکرآئین تبدیل نہیں ہوسکتا،فل کورٹ بینچ کے معاملے پرسازشی عناصر کامیاب نہیں ہونگے، امید ہے کہ عدلیہ اپنا ادارہ بچانے کیلئے فل کورٹ بنچ بنائے گی،
خان صاحب نے4سال میں معیشت کوتباہ کردیا، انکی مہم معاشی ترقی، جمہوری سفرکے خلاف سازش ہے۔ اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی عوام کو پیغام پہنچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ، تمام جمہوری جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ کہ فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے ، تین شخص ملک کی تقدیر کافیصلہ نہیں کرسکتے ، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانے کیلئے ہم نے طویل جدوجہد کی ۔
پاکستان کی عوام کو تین سال تک قربانی دینا پڑی ،ہمارے کارکنان پر تشدد کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک آئینی طریقے سے چلے ، کچھ لوگوں سے برداشت نہیں ہورہا کہ پاکستان جمہوری طریقے سے آگے بڑھے ، چارسال علم کے باوجود ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا ۔ ملک کے خلاف کسی شازش کا کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے غیر متنازعہ ہیں اور آئینی طریقے سے کام کریں ، جب سارے ججز کس سنیں گے ، تو کسی کو فیصلے پر اعتراض نہیں ہوگا۔