لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں جاری تنازع کو طول نہیں دینا چاہتا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نے غزہ میں امداد پہنچانے اور یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے جنگ بندی کے نفاذ کی حمایت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن دو یرغمالیوں کی رہائی میں دلچسپی لے رہا ہے۔
اس کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ تک امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ان کا ملک اردن کے ذریعے امداد بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم غزہ کے لیے امداد کی سب سے بڑی رقم بھیجنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک نہیں مل رہی امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اس خطے کے دورے کا مقصد غزہ میں جنگ کے بعد کے ایام پر بات چیت کرنا ہے۔بحیرہ احمرمیں میری ٹائم نیویگیشن کو درپیش حالیہ خطرات کیبارے میں برطانوی وزیر خارجہ نے حوثیوں کے حملوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں نیویگیشن کے لیے کسی بھی خطرے کو مسترد کرتے ہیں۔