اسلام آباد (نمائندہ عکس) رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، یہ وہی جذبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک میں قائد اعظم کے ساتھ تھا ، پرامن احتجاج کسی بھی جمہوریت میںحق ہے، اگر یہ قوم ضمیر فروشوں ،میر جعفر اور میر صادق کے خلاف کھڑی نہیں ہوگی توہم ا پنی قوم کی عزت نفس اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیںکر یں گے ۔
منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تحریک عدم اعتماد کی سازش کی گئی ہے ،ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے ہم نے ہمیشہ کہنا ہے کہ ابسلوٹلی ناٹ، تمام ملکوں کے ساتھ پاکستان اپنے بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا ،یہ عمران خان کی پوزیشن ہے جس پر ہم کھڑے ہیں عمران خان نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ نہ وہ خود جھکیںگے نہ قوم کو جھکنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا علیم خان نے ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے ،انہیںیہ الزامات آج کیوں یاد آئے ، آپ کو اس وقت یہ باتیں کیوں یاد نہ آئیں جب آپ بھی اس سسٹم کا حصہ تھے ، آپ تو عمران خان کے پرانے ساتھی تھے، آپ کو پہلے یاد نہ آیا بلکہ تحریک انصاف کو چھوڑنے کے بعد یا دآیا ، عمران خان نے کبھی کسی ذاتیات پر بات نہیں بلکہ ملک پر بات کی ہے ۔ فیصل جاوید نے کہا کہ تین ایجنٹ بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بنے،جنہوں نے ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔