اداکارہ ریشم

ہم سب وقت کی معیاد پر ٹکے ہوئے مہرے ہیں ،جو چلے جاتے ہیں انکی جگہ ہمارا دل ہے‘ ریشم

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہم سب وقت کی معیاد پر ٹکے ہوئے مہرے ہیں لیکن جو چلے جاتے ہیں ان کی جگہ ہمارا دل ہے ،میں نے بہت کم عمری میں اپنی ماں کو اپنی آنکھوں کے سامنے جاتے ہوئے دیکھا ،میں ماں کے پیار کو ترسی ہوئی ایک بے چین روح تھی اور برسوں بعد ایک ایسی عورت میری زندگی میں آئی جس نے میرے اندر چھپی ہوئی ماں سے محرومی کو اپنی محبت سے لبا لب بھر دیا۔

اداکارہ نے سوشل پر تحریر کیا کہ وہ خاتون ظل ہما تھیں ، میں نے انہیں ماں کہا اور انہوں نے مجھے کسی لاڈلی اولادی کی طرح اپنے آغوش میں لیے لیا لیکن پتہ نہیں میری زندگی میں آنے والی دونوں ماؤں کو جانے کی اتنی جلدی کیوں تھی ۔

ریشم نے کہا کہ میں آج سمجھی ہوں کہ ہم سب ہی وقت کی معیاد پر ٹکے ہوئے مہرے ہیں لیکن جو چلے جاتے ہیں ان کی جگہ ہمارا دل ہے ،یہاں وہ عمر اور وقت کی گرفت سے بے فکر ہو کر رہتے ہیں بس میں مطمئن ہوں کہ مجھے چھوڑ کر جانے والی ہما جی کا ٹھکانہ میرا دل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں