انقرہ(عکس آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ ان کا ملک دیگر ممالک کے انخلا سے قبل شام سے نہیں نکلے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے یہ بات ہنگری کے دورے سے واپسی پر طیارے میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سرحد پار کرد جنگجوﺅں کے خلاف حملے کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ اس علاقے میں موجود تمام جنگجو کوچ کر جائیں۔ایردوآن نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ ہم علاقے سے آخری دہشت گرد کے جانے تک اپنی کارروائی جاری رکھیں گے۔ایردوآن کے مطابق شام سے ترکی کی فوج وہاں سے دیگر ممالک کے انخلا کے بعد ہی نکلیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر