لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی میدان میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہماری قوم بھولنے والی قوم نہیں ہے یاد رکھنے والی قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 و اں یوم آزادی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ملک قربانیاں دے کے بنا ، پاکستان کی ترقی کیلئے ہماری بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی میدان میں مزید بہتری لا رہے ہیں، ہم نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کی ترقی کا تہیہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گریجویشن تک تعلیم مففت کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، جبکہ کھیلوں کی سہولیات کو دوگنا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔