افتخار ٹھاکر

ہم ایک خدمت گزار کی طرح پرستاروں کو خوش کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہوتے ہیں ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور (عکس آن لائن) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا کر جو سکون ملتا ہے اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ، لوگ ہمیں صرف ایک اداکار کے طور پر جانتے ہیں مگر حقیقت میں ہم ایک خدمت گزار کی طرح اپنے پرستاروں کو خوش کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہوتے ہیں ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تمام تر کامیابیاں مسلسل محنت کی بدولت حاصل کی ہیں ،اس میں زیادہ کمال میرے پرستاروں کا ہے جنہوں نے اپنی محبت سے مجھے وہ مقام دیا ہے جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتاتھا جس پر میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جب تک زندگی ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں