بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا جان بوجھ کر دو طرفہ تعلقات کو خراب کر رہا ہے، اگر چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری عہدیدار کی جانب سے آسٹریلیا میں دی گئی پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا فہرست میں شامل پالیسیوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ماحول کے لیے موزوں ہو گا۔ کینبرا میں چینی سفارتخانے نے اہم معاملات پر آسٹریلیوی حکومت کے بدلے ہوئے موقف کو ظاہرکرنے کے لیے 14 الزامات پر مشتمل ڈوزیئر آسٹریلوی میڈیا کے حوالے بھی کیا ۔چینی عہدیدار نے خبردار کیا کہ چین کو دشمن بنایا جائے گا تو چین دشمن بن جائیگا جب کہ آسٹریلیا نے چین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ