گڈز ٹرانسپورٹرز

ہمیں پھر ہڑتا ل کرنے پر مجبور کیا جا رہاہے’ گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ ہمیں پھر ہڑتا ل کرنے پر مجبور کیا جا رہاہے، وزیراعظم عمران خان انتخابات سے پہلے کی گئی اپنی تقریروں کے مطا بق ملک میں قانون کی حکمرانی قا ئم کریں، ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا جو تشو یش ناک اور لمحہ فکر یہ ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے اجلا س میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اجلا س میں لاہور ڈویژن کے عہدیداران اور مرکزی رہنما حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،نعیم احمدشاہ،چوہدری گل شیروڑائچ ، محمداظہرقادری ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوسمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوںنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوور لوڈنگ کے خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمدکے حوالے سے ملکی مفاد میں دیئے گئے آرڈر پر موجودہ حکومت نہیں رتی برابر بھی عمل نہیںکرایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاقانونیت کو قانون کی حکمرانی سمجھتے ہیں ؟،ہم آپ سے کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ نہیں کر رہے ہم صرف حقیقی معنوںمیں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں