شہباز گل

ہمیں پولیس پر اعتماد کرنا ہوگا، ان کا ساتھ دینا ہوگا، شہباز گل

لاہور(عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پولیس پر اعتماد کرنا ہوگا، ان کا ساتھ دینا ہوگا،ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،

سی سی پی او لاہور فیاض احمد اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے ، قلیل وسائل کے باوجود بہترین پرفارمنس پر آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کی محنت قابل ستائش ہے،شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پولیس پر اعتماد کرنا ہوگا، ان کا ساتھ دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں