چینی خاتونِ اول

ہمیں پوری قوم میں تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہوگا، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کا ثقافتی طاقت کی تعمیر کا پہلا فورم جنوبی چین کے شہر شن زن میں منعقد ہوا۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فورم کے نام تہنیتی پیغام میں نشاندہی کی کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ہم نے ثقافت کی تعمیر کو ملک کی حکمرانی اور انتظامات میں مزید ترجیح دی ہے اور ثقافت کی تعمیر کے حوالے سے قوائد جاننے ،ثقافتی وراثت اور ترقی کو فروغ دیتے اور سوشلسٹ ثقافتی طاقت کی تعمیر میں ٹھوس اقدامات اٹھانے میں مسلسل پیش رفت حاصل ہوئی ہیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے ثقافتی مشن کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے سلسلے میں ثقافتی خود اعتمادی کو مضبوط بناتےہوئے کھلے پن اور تخلیقات کے جذبے پر پوری قوم میں تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہوگا تاکہ ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ میں مضبوط روحانی طاقت شامل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں