حسان خاور

ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف شفٹ ہونا پڑے گا، حسان خاور

لاہور(نمائندہ عکس)معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف شفٹ ہونا پڑے گا۔ہفتہ کو نظام انصاف میں ٹیکنالوجی کی افادیت پر کانفرنس کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ بہت کام ہو چکا ہے ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے،

ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف شفٹ ہونا پڑے گا۔ ٹیکنالوجی کا استعمال تجاوزات کو ختم کرنے میں بھی ہو سکتا ہے، جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے، پیرول شاید ختم ہو چکا ہے اور پروبیشن کیسے ہوتا ہے سب جانتے ہیں۔حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معیشت ایک بڑا مسئلہ ہے، ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب لا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں