اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اس عالمی بحران کے باعث لوگ اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں ایسے میں ہمیں تفریح فراہم کرنے والے فنکاروں کا احترام کرنا چاہیے۔
مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ وقت کسی کے لیے بھی آسان نہیں سب اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان اوقات میں صرف ہماری شوبز شخصیات جو ہمیں مثبت رکھے ہوئے ہیں۔ہمیں ان کی کوششوں کا احترام کرنا چاہیے