اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں مشترکہ طور پر معاشی استحکام کیلئے کاوشیں کرنا ہو گی ،ہمارے سفراء کی کاوشیں اس وقت بارآور ثابت ہونگی جب تمام اسٹیک ہولڈرز قومی جذبے کے ساتھ اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ افریقہ 54 ممالک پر مشتمل دوسرا بڑا براعظم ہے،جس کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29 ٹریلین تک بڑھ جائے گی، ہمیں ہمسائیگی میں موجود ان اہم مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تجارتی روابط کو بڑھانا ہو گا ،مجھے خوشی ہے کہ آج ہمارے بنائے ہوئے ٹریکٹرز بہت سے افریقی ممالک میں ایکسپورٹ کیے جا رہے ہیں ،
ہمارا ہدف آئندہ پانچ سالوں میں افریقہ کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو دوگنا کرنا ہے ، ہمیں آزادانہ تجارت کے معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا۔جمعرات کو وزارت خارجہ میں جاری دو روزہ افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن ہوا۔اس سیشن میں افریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ و سیکرٹری تجارت شریک ہوئے ۔دوسرے روز کے پہلے سیشن کی صدارت مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مشترکہ طور پر کی۔
مشیر تجارت کے مطابق افریقہ 54 ممالک پر مشتمل دوسرا بڑا براعظم ہے،جس کی جی ڈی پی آنے والے سالوں میں 29 ٹریلین تک بڑھ جائے گی۔انکا کہنا ہے کہ ہمیں ہمسائیگی میں موجود ان اہم مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تجارتی روابط کو بڑھانا ہو گا ،مجھے خوشی ہے کہ آج ہمارے بنانے ہوئے ٹریکٹرز بہت سے افریقی ممالک میں ایکسپورٹ کیے جا رہے ہیں ،ہمارا ہدف آئندہ پانچ سالوں میں افریقہ کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو دوگنا کرنا ہے ۔مشیر تجارت نے کہاکہ ہمیں آزادانہ تجارت کے معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا۔پاکستان 30/31 جنوری 2020 میں نیروبی میں متوقع تجارتی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا میں اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں وزارت خارجہ کی طرف سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وزارت خارجہ وزارت تجارت کے ساتھ ان طے کردہ اھداف کے حصول کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی چیرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا افریقی ممالک میں تجارت کے فروغ کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں مشترکہ عملی اقدام کرنا ہو نگے۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کو اس اہم سفرا کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت مسلسل بہتری کی طرف جارہی ہے معاشی خسارہ کم ہو رہا ہے مپاکستان، صنعت کاری کے حوالے سے دنیا کی تیسری کم لاگت والی مارکیٹ ہے ۔
انھو ں نے کہاکہ ہمیں معاشی استحکام کیلئے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا ،افریقی مارکیٹ میں ہمارے لئے ایکسپورٹس کے بہترین مواقعے موجود ہیں گورنر اسٹیٹ بینک۔سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا نے افریقی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کی نوعیت، تجارتی حجم اور تجارتی اعداد و شمار کے حوالے سے شرکاءکو مفصل بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں مشترکہ طور پر معاشی استحکام کیلئے کاوشیں کرنا ہو گی ،ہمارے سفراء کی کاوشیں اس وقت بارآور ثابت ہونگی جب تمام اسٹیک ہولڈرز قومی جذبے کے ساتھ اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے ۔انھوں نے کہاکہ میں سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے وزارت خارجہ کے ساتھ اس اہم موضوع پر منعقدہ سفرائ کانفرنس میں شرکت کی اور اپنی قیمتی آراءسے نوازا۔