جدہ(عکس آن لائن)شام کے صدر بشار الاسد نے جدہ میں منعقدہ عرب سربراہی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی صورت حال کو از سر نو ترتیب دینے کے لیے ایک تاریخی موقع ملا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کے آپس کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کے ساتھ امید بڑھ رہی ہے۔
بشار الاسد نے عرب معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ عرب لیگ کے نظام اور کام کے طریقہ کار کو وقت کے ساتھ مطابقت رکھنے کے لیے تیار کیا جانا چاہیے۔