مشی خان

ہمیں انجلینا جولی سے انسانیت کی خدمت کا مہذب طریقہ سیکھنا چاہیے، مشی خان

کراچی (عکس آن لائن)معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اداکارہ انجلینا جولی کی پاکستان میں انتہائی مہذب انداز میں آمد پر تعریف کی ہے۔مشی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں انجلینا جولی سے سیکھنا چاہیے کہ کسی ضرورت مند کی مدد کس طرح کرنی چاہیے۔مشی خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ’ابھی بھی مجھے سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ انجلینا جولی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ’متاثر کن بات یہ ہے وہ پاکستان بغیر کسی پروٹوکول کے آئی ہیں اور نہ ہی اْنہوں نے دکھاوا کرنے کے لیے تصویریں بنوائیں اور موقع کی مناسبت سے لباس بھی بہت مناسب پہنا ہوا ہے۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ’حالانکہ انجلینا جولی جو ہیں ایک عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیں اگر وہ چاہتیں تو اس موقع پر بڑا دکھاوا بھی ہوسکتا تھا لیکن وہ لوگ جب انسانیت کی خدمت کے لیے یا کسی کارِ خیر کے لیے نکلتے ہیں تو ان کا مقصد بھی پھر وہی ہوتا ہے۔مشی خان نے کہا کہ’یہاں تک کہ اْنہوں نے اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا ہے اور ان کے ارد گرد کوئی پروٹوکول نظر نہیں آیا تو ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ’کیونکہ ہم لوگ تو اگر کسی متاثرہ شخص کو ایک تصویر بھی دے رہے ہوتے ہیں تو اپنی مہنگی مہنگی چیزیں پہن کر گلاسز لگا کر، دکھاوا کرنے کے لیے تصویریں بنوارہے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں