کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو ہمیشہ مثبت رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ سے سوالات پوچھے ۔ایک صارف نے پوچھا کہ آپ نے اپنے بیٹے اذلان سے کیا سیکھا ؟جس پر ماہرہ نے اذان کی بچپن کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رحمدلی ، نا سمجھتے ہوئے بھی اس نے مجھے بہت کچھ سیکھا دیا۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے پوچھا کہ کیسے مثبت رہ سکتے ہیں کہ جب آپ کے آس پاس وہ لوگ موجود ہو ، جوآپ کو اچھا محسوس نہ ہونے دیں۔اس پر ماہرہ نے آسمان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ آپ کو کیسے محسوس کروا سکتے ہیں ۔ جبکہ وہ خود ہی خوش نہ ہو تو ۔ تو بجائے غصہ کرنے یا مایوس ہونے کے ایسے لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے ان کے مثبت ہونے کی دعا کریں۔ ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کریں۔