لاہور( عکس آن لائن ) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے ہم عصر اور نئے آنے
والوں کی گلوکاروں کی ستائش کی ہے کیونکہ حسد کرنے سے کسی کا بھی راستہ نہیں روکا جا سکتا ،
مجھ سمیت جو بھی گلوکار اچھی گائیکی کا مظاہرہ کرے گا وہ اپنا مقام بر قرار رکھے گا ،
میں نے آج تک کسی گلوکار پر تنقید نہیں کی اور میں سمجھتی ہوں کہ سب اچھا کام کر رہے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ نئے آنے والوں کو نہ صرف موقع ملنا چاہیے،
بلکہ ہم جیسے سینئرز کو ان کی بھرپور رہنمائی بھی کرنی چاہیے ۔جو بھی نوجوان گلوکار یا گلوکارہ سیکھنے کی
جستجو اور اپنے سینئرز کا احترام کرنے کرے گا وہ ضرور اپنا مقام حاصل کر لے گا.
اورہم نے بھی اسی فارمولے کے تحت کامیابی حاصل کی ہے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ سفارش یا خوبصورتی نہیں،
بلکہ کسی بھی گلوکار کی مدھر آواز اورفن پر دسترس ہی اسے مقبولیت کی منازل پر لے جاتی ہے.
اور میرا اس پر پختہ یقین ہے ۔