لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کام کیا‘ صرف اچھے کردار کی حامل فلم قبول کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں زارا شیخ نے کہا کہ فلموں میں کم کم نظر آنے کے باوجود میرے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے۔
زارا شیخ نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں صرف اچھے کردار کی حامل اور جاندار سکرپٹ کی فلم قبول کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میری پہچان ہے میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں۔ زارا شیخ نے کہا کہ کہ آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے۔