ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کا کنول نصیر کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انکے بلند درجات کے لئے دعا کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے پیغام میں لکھا کہ کنول نصیر کے انتقال کا سن کر شدید دکھ ہوا۔ وہ عظیم تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ہمایوں سعید نے کنول نصیر کے اہلخانہ سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی کنول نصیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر 73سال کی عمر میں گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئی تھیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کنول نصیر علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔1948 میں لاہور میں پیدا ہونے والی کنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی اور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں