لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیق چند روز قبل امریکا سے پاکستان واپس آئے تھے جس کے بعد ان دونوں نے 14 روز کے لیے گھر والوں سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا۔
جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کے مداح ان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنے لگے اور اب ہمایوں سعید نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو آگاہ بھی کردیا۔ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی۔اس پر انہوں نے لکھا کہ ’عدنان اور میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، لیکن ہم مکمل 14 روز کے لیے قرنطینہ کریں گے اور ہر حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے۔انہوں نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا جبکہ سب کو گھروں میں رہنے کا پیغام بھی دیا۔