لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے آئمہ بیگ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ناک سے گانا بند کردیں۔حال ہی میں شاہدہ منی ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جہاں ان سے پاکستان کے مقبول گلوکاروں کی تصاویر دکھا کر ان گلوکاروں کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی۔ سب سے پہلے شاہدہ منی کو گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصویر دکھائی گئی اور آئمہ سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی۔شاہدہ منی نے کہا سب ہی لوگ اپنے اسٹائل میں اچھا کام کررہے ہیں۔ آئمہ بیگ اس وقت انڈسٹری میں ہیں اور اچھا کام کررہی ہیں لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گی کہ یہ ذرا ناک سے گانا بند کردیں۔علی ظفر کے بارے میں شاہدہ منی نے کہا علی ورسٹائل اور با ادب ہے۔ علی ظفر اور میں نے پی ٹی وی میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور علی شروع سے بہت تیز اور محنتی تھا اور جب یہ کمرشلز میں آتاتھا تو مجھے لگتا تھا اس میں کوئی کرنٹ ہے۔گلوکار بلال سعید کو شاہدہ منی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا لوگ مشہور ہوجاتے ہیں اور ان کے گانے بھی ہٹ ہوجاتے ہیں لیکن ان لوگوں کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ بلال سعید برا نہیں ہے لیکن اسے پرفارم کرنا نہیں آتا اسے اچھے گانے کی ٹریننگ لینی چاہئے اور ریاض کرنا چاہئے۔میشا شفیع کو شاہدہ منی نے اسمارٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میشا بہت اچھی دکھتی ہیں لیکن جیسی دکھتی ہیں ویسا گانا بھی گائیں۔ عاطف اسلم کو شاہدہ منی نے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی بہت عقیدت سے گائی ہے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہمارے پاکستان کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے بس انہیں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز
- چین امریکہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف گروہوں میں تفریق کی مخالفت کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر
- چین میں 2024 کے دوران بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ