پشاور(عکس آن لائن ) خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز کافی ہیں جو آپ کو بھی نہیں نکلنے دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں، تین چار ہزار لوگ تو ہارا ہوا ایم پی اے بھی جمع کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا آوٹ ہونے کے باوجود بضد ہے،
عوام نے پی ٹی آئی کو پانچ سال کے لئے ووٹ دیا ہے اور ہمارے چار سال باقی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پندرہ لاکھ لوگوں کا دعوی کرنے والے پندرہ ہزار بھی نہیں لا سکتے، سیاست سیاست کھیلیں ، انتشار نہ پھیلائیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا مولانا صاحب یہ افغانستان نہیں ہے نہ ہی بنانا ریپبلک، ہماری ذمہ داری ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کی کی سیاست اپنی قیمت لگوانا ہے لیکن مولانا نے جو چندہ اکھٹا کیا اسکا بھی حساب دینا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک گرے لسٹ سے بچ گیا اب معیشت بہتر ہوگی، تبدیلی بٹن دبانے سے نہیں آتی اور نہ ہی عمران خان کے پاس ایسا بٹن ہے۔