اعظم خان سواتی

ہمارے لئے معیشت کے پہیے کو چلانا بڑا چیلنج ہے،فیکٹریوں سے دھواں نکلتے رہنا چاہیے ،اعظم سواتی

راولپنڈی (عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارے لئے معیشت کے پہیے کو چلانا بڑا چیلنج ہے،فیکٹریوں سے دھواں نکلتے رہنا چاہیے ،جیسے ریلوے اپنے نقصان سے نکل آئے گی اسی طرح حکومت مشکلات سے نکل آئے گی ۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے یوکے پاک بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں معاشی شعبے میں اچھی خبریں آرہی ہیں ،معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا ہے ،اب مشکل حالات سے نکل آئے ہیں ،ہمیں سیاسی حالات کی قطعی کوئی فکر نہیں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے لئے معیشت کے پہیے کو چلانا بڑا چیلنج ہے،فیکٹریوں سے دھواں نکلتے رہنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے اپنے نقصان سے نکل آئے گی اسی طرح حکومت مشکلات سے نکل آئے گی۔ تقریب کے دور ان اعظم سواتی نے کہاکہ ماسک اتار دیا ہے اسد عمر اگر دیکھ رہے ہوئے تو ناراض ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں