لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،سیر و سیاحت کا جنون کی حد تک شوق ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے اس غرض سے سر گرمیاں کی جاتی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے دوسری ملاقات میں ہی عثمان پیرزادہ کو پرپوز کر دیا تھا اور آج دونوں خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں ۔ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے دور میں ریڈیو او رپی ٹی وی سیکھنے کے بہترین ادارے تھے جس سے اداکاری میں پختگی آئی ۔نئے آنے والے اداکار تعلیم یافتہ ہیں اور وہ بات کو سمجھتے ہیں ،پرائیویٹ پروڈکشن کے آنے سے مقابلے کا رجحان ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ سیرو سیاحت کا بہت شوق ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے ہم اس کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا حسن دید کے قابل ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے