انوشکا شرما

ہمارے ایک ساتھ تین سال، اور جلد ہی ہم بھی تین ہونے والے ہیں،انوشکا شرما

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر شوہر ویرات کوہلی کیلئے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہمارے ایک ساتھ تین سال، اور جلد ہی ہم بھی تین ہونے والے ہیں۔’ انوشکا نے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے ہمراہ ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی لکھا کہ وہ انہیں مِس کررہی ہیں۔دوسری جانب ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے، تصویر میں انوشکا شرما ویرات کی طرف دیکھ کرخوب ہنس رہی ہیں جبکہ وہ بھی اْن کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں