عبدالعلیم خان

ہمارے اقدامات سے صوبے میں آٹے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے’عبدالعلیم خان

سرگودھا(عکس آن لائن)سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارے اقدامات سے صوبے میں آٹے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے۔ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے اور تسلسل کے ساتھ صوبہ بھر میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا ہے نہ پروگرام۔اس لئے اپوزیشن ٹولے کو انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں