لاہور(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں رہا تو معیشت متاثر ہو گی‘ حکومت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں‘ اداروں سے اپنے لیے نہیں ملک کیلئے مدد چاہتے ہیں“جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے‘ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں‘عمران خان نے مریم نواز کےخلاف جونازیبا الفاظ استعمال کیے ہمارا معاشرہ ایسی زبان کو قبول نہیں کرتا‘ اتحادیو ںکا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مریم نواز کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ہمارا معاشرہ اس طرح کی زبان کو قبول نہیں کرتا۔ ہماری خواتین اپنے گھر کی عزت ہمیشہ برقرار رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو ملکی معیشت متاثر ہو گی۔اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں پتا تھا عمران خان کو نکالنے کے بعد ہمارے ہاتھ پاو¿ں باندھ دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر ا?ئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں۔پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلتی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں۔اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتے ہیں مگر اس طرح حکومت نہیں چلتی۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کردیاگیاہے۔جب تک ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کوشش نہیں کرتے بحرانوں سے نہیں نکل سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں۔جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے۔الیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔