اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ، اگر ایسا ہوتا تو کیا ایک پارٹی اور لیڈر کے خلاف پریس کانفرنس کی جاتی۔ ایک انٹرویو میں اسد عمر نے یہ تسلیم کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایوان میں ووٹ پورے کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ تھی۔
اسد عمر نے کہا کہ ان کی حکومت میں گورننس کے معاملات میں اسٹیبلشمنٹ کی بالکل مداخلت تھی اور یہ ہونی بھی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت میں عمران خان کے فیصلوں کو نافذ کرنے میں اور فیٹف کے معاملے پر آرمی نے ان کی مدد کی۔