عمران خان

ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی،عمران خان

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی میں جلسہ کیا گیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی قیادت نے خطاب کیا۔پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب جلسہ قرار دیا جبکہ حکمران جماعت میں شامل اتحادیوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ایک فلاپ جلسہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیاں توڑنے والا بیان دیا تاہم وہ ایسا کریں گے نہیں اب اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ میں شرکت پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آئے، ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں