زرعی اصلاحات

ہماراایک ہی مطالبہ ہے حکومت زرعی اصلاحات سے متعلق نیا قانون واپس لے،کسان یونین

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارتی حکومت کے نمائندوں اور احتجاجی کسانوں کے مابین مذاکرات ناکام رہنے کے بعد یہ کسان اپنے مظاہرے اور شاہراہوں کی بندش جاری رکھیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مذاکرات گزشتہ روز ناکام ہو گئے تھے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ملک میں زرعی اصلاحات سے متعلق وہ نیا قانون واپس لے، جو کسانوں کے مطابق ان کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہو گا۔ نئی دہلی میں مودی حکومت اب تک اس متنازعہ قانون کی ممکنہ منسوخی سے انکاری ہے۔ ہزارہا بھارتی کسان گزشتہ چالیس دنوں سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے نئی دہلی کو جانے والی کئی اہم ہائی ویز بند کر رکھی ہیں۔ فریقین کے مابین بات چیت کا اگلا دور جمعے کے روز ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں