مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہسپتال کو نشانہ بنانا ایک گھنائونا جنگی جرم ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس پر خاموش رہا جا سکتا ہے ۔ ہم اس خوفناک جنگ کو روکنے کے سوا اور کوئی چیز قبول نہیں کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور اس طرح قابض حکومت نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔ صہیونی دشمن کو اس جرم کی سزا بھگتنا ہوگی۔